تیری آنکھ کا کاجل ابھی پھیلا نہیں
تیرے بولوں کی کلیاں جوان ہیں
طلائ چوڑے کی کھنک
کب کل سے جدا ہے
تیری دنیا میں کوئ اور تھا
میں کیسے مان لوں
تو وہی ہے
جس نے میرے سوچ کے
دروازے پر
دستک دی تھی
سوچنا یہ ہے
کس کردہ جرم کی سزا
سقراط کا زہر ہے
میرے سوچ پر
خوف کا پہرا ہے
روبرو راون کا چہرا ہے
مجھ کو سوچنے کیوں نہیں دیتے
ذات کے ذروں کو
کھوجنے کیوں نہیں دیتے
بند کواڑوں کے پیچھے
سوچنے کی آرزو بیٹھی ہے
جوجینے نہیں دیتی مرنے نہیں دیتی