کاروبار چاہتوں کا سجا کے دیکھئے
Poet: Rizwana waqar By: Rizwana waqar, Lahoreکاروبار چاہتوں کا سجا کے دیکھئے
منافع دوگنا کما کے دیکھئے
دامن رحمتوں سے بھر جائے گا
گلے سےدکھیاروں کو لگا کے دیکھئے
دنیا میری میں اس کا
نظر اس سے ہٹا کے دیکھئے
درد دل کا ہو گا کم
نگری محبت کی بسا کے دیکھئے
اکیلے کہاں ہیں آپ حضرت
بت نفس کا گرا کے دیکھئے
دعاؤں میں ہیں اثر کس قدر
رابطہ اس سے بڑھا کے دیکھئے
More Life Poetry






