کاش۔۔۔
Poet: UA By: UA, Lahoreکاش کہ جو ہم نے کہا وہ آپ نے کہا ہوتا
کاش کہ جو آپ نے سنا وہ ہم نے سنا ہوتا
کاش وہ جذبہ جو میرے دل نے محسوس کیا
کاش اس جذبے نے آپ کا دل بھی چھوا ہوتا
کاش کہ جو کچھ ہمارے دل نے چاہا بارہا
کاش وہ سب آپ کے دل نے بھی چاہا ہوتا
کاش کہ جو کچھ میرا دل سوچتا ہے دم بہ دم
کاش وہ کچھ آپ نے بھی تو کبھی سوچا ہوتا
کاش کہ ہم دور نہ ہوتے کبھی ملنے کے بعد
کاش کے اپنا ملن بھی ایسے ہی ہوا ہوتا
کاش کہ ہم نہ ملے ہوتے کبھی تو اسطرح
کاش کہ یہ سلسلہ بھی آج نہ چلا ہوتا
کاش کہ عظمٰی ہمارا حال وہ کرتے بیاں
کاش ان کے روبرو احوال یوں رکھا ہوتا
More Sad Poetry






