کاش وہ گزری ہوئی شام آجائے

Poet: Mubashar By: Mubashar Islam, lahore

کاش وہ گزری ہوئی شام آجائے
تیرے ہونٹوں پر آج میرا نام آجائے

میرا دل تڑپتا ہے تجھ سے ملنے کو
تیرے در سے کوئی پیغام آجائے

اسکی یاد میں اسکے سپنے دیکھ کر
کچھ نہیں تو دل کو آرام آجائے

دوست سے دوست جدا نہ ہو عمر بھر
کاش کوئی ایسا نظام آجائے

Rate it:
Views: 529
13 May, 2010