کب یہ دلِ ناتواں تیرے غم کی دہائی نہیں دیتا

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

کب یہ دلِ ناتواں تیرے غم کی دہائی نہیں دیتا
یہ اور بات ہے کہ تجھے کچھ بھی سنائی نہیں دیتا

مانا کہ میرا طرزِ بیاں ترجمانی کے نہیں قابل
میراگریہ ء مسلسل بھی تجھے دکھائی نہیں دیتا

اندھیرے ہیں میرے گرد کہ سیاہی ہے مقدر کی
باوجودِ کوشش ہاتھ کو ہاتھ بھی سجھائی نہیں دیتا

دل ِ مضطرب کا سکوں ہی تو مانگا ہے فقط تجھ سے
میں نے کب کہا تجھ سے کہ مجھے خدائی نہیں دیتا

بے جرم تعزیر سنا کر میرے منصف مجھ سے
پھر یہ گلہ بھی رکھنا ،کہ میں صفائی نہیں دیتا

عجیب دوراہے پہ میری زیست کھڑی ہے
تنہا بھی رکھتا ہے وہ مجھے مگرتنہائی نہیں دیتا

خوب رزم گا ہ ہے عِجزو کِبر کی یہ دنیا تیری
اچھائی کابدلہ کوئی رضا ، اچھائی نہیں دیتا
 

Rate it:
Views: 353
19 Aug, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL