کبھی بادل بہاتا ہے، کبھی آنکھوں سے جاری ہے
Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi(پچھلی پوسٹ کی گئی نظم کے خیال کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک بند لکھنے کی بھی کوشش کی تھی، پیش ِ خدمت ہے اور اصلاح کا طالب ہے)
کہیں بادل بہاتا ہے، کہیں دریا میں جاری ہے
کہیں سب کچھ بہا دے یہ، کہیں پانے کی خواری ہے
کہیں یہ بہت ہی میٹھا، کہیں نکلے تو کھاری ہے
کہیں قدرت اسے بخشے، کہیں بک کر بازاری ہے
کسی کی آنکھ میں گر ہو تو لمبی پھر کہانی ہے
خبر رکھہ لو تو آنسوں ہے وگرنہ صرف پانی ہے
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم