کبھی تم بھی نظر آؤ
صبح سے شام تک ھم کو
بھت سے لوگ ملتے ھیں
نگاھوں سے گزرتے ھیں
کوئی ھم نام تم جیسا
کوئی انداز تم جیسا
مگر تم ھی نھیں ملتے
بھت بے چین رھتے ھیں
بھت بے تاب رھتے ھیں
مگر تم ھی نھیں ملتے
دعا کو ھاتھ اٹھاتے ھیں
دعا میں یھی کھتے ھیں
لگی ھے بھیڑ لوگوں کی
کبھی اس بھیڑ میں“محسن“
کبھی تم بھی نظر آؤ
کبھی تم بھی نظر آؤ