Add Poetry

کبھی تو آکے غموں سے مجھے چھڑانے کی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

اداس ہوگی بہت اب نہ مسکرانے کی
یہ زندگی نہ کبھی پھر سے آزمانے کی

میں سادہ دل ہوں مگر سادگی سے کیا پایا
نہ راس پہلے یہ آئی نہ راس آنے کی

سہوں گی کیسے بھلا زخم بے وفائی کا
نہ داغ دل سے مٹے گا کبھی مٹانے کی

نجانے کتنے پرندوں کے گھونسلے بکھرے
بس ایک گھر کے لئے تھا شجر گرانے کی

ہے آندھیوں کی تو فطرت تباہ کر دینا
بجھے گا دیپ ہوا مین اگر جلانے کی

مرے مزاج کی دنیا نہیں ہے یہ دنیا
مجھے تو چاہئے دنیا سے دور جانے کی

ہے انتظار مجھے تو اب تو موت کا وشمہ
کبھی تو آکے غموں سے مجھے چھڑانے کی

Rate it:
Views: 481
15 Dec, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets