Add Poetry

کبھی وقت ملے تو آ جاؤ

Poet: By: Sumera Ataria, GUDDU

کبھی وقت ملے تو آ جاؤ
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں

تم اپنے سُکھ کی بات کرو
ہم اپنے دکھ کی بات کریں

اوران لمحوں کی بات کریں
جو سنگ تمہارے بیت گئے

ہم شہرِخراباں کے باسی
تم چاند ستاروں کی ملکہ

کبھی وقت ملے توآجاو
ہم جھیل کنارےجا بیٹھیں

ان سبزرتوں کے دامن میں
ہم پیار کی خوشبومہکائیں

ان بکھرےمست نظاروں کو
ہم آنکھوں میں تصویر کریں

پتھر پہ گرتے پانی کو
ہم خوابوں سے تعبیرکریں

اُس وقت کےڈوبتےسورج کو
ہم چاہت کی جاگیر کریں

پھراپنے پیار کےجادو سے
ان لمحوں کو زنجیر کریں

کبھی وقت ملے تو آجاو
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں

Rate it:
Views: 975
17 Jun, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets