کبھی چاہا ہی نہیں
Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachiکیا یہ الفاظ میں تمہیں بول پاؤں گی
کیا دنیا میں دنیا والوں کوسمجھا پاؤں گی
کہ میں نے تمہیں کبھی چاہا ہی نہیں
میں اپنی ان آنکھوں کی نمی کو چھپا کر
تم سےیہ بول پاؤں گی کہ
میں نے تمہیں کبھی چاہا ہی نہیں
میں چہرے کے بدلتے ہوئے رنگ کو کیسے روکوں گی
اور کیسے بول پاؤں گی کہ
میں نے تمہیں کبھی چاہا ہی نہیں
میرے دل ٹوٹنے کی آواز تو شاید تم سن نہ سکو
پر میں اپنے دل کو کیسے سمجھاؤں گی کہ
میں نے تمہیں کبھی چاہا ہی نہیں
میں خاموش تو رہ سکتی ہوں
اپنی ان آنکھوں کو کیسے خاموش کراؤں گی
اور تم سے کیسے بول پاؤں گی کہ
میں نے تمہیں چاہا ہی نہیں
میں سامنے تو تمہارے آجاؤں گی
پر ان لرزتے ہاتھوں کو کیسے چھپاؤں گی
اب تم ہی کچھ بتاؤں کہ
میں کیسے بول پاؤں گی کہ
میں نے تمہیں چاہا ہی نہیں
More Sad Poetry







