Add Poetry

کبھی ہوا کرتے تھے مثل ِجوہر میرے آنسو

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

کبھی ہوا کرتے تھے مثل ِجوہر میرے آنسو
خاک ہو گئے خاک میں اُتر کر میرے آنسو

اُسنے جانے کی بات کی ہے،ابھی گیا تو نہیں
کچھ دیر اور زرا پلکوں پہ ٹھہر میرے آنسو

میں اپنے غم چھپانے کی لاکھ سعی کرتا ہوں
میرا بھید کھول دیتے ہیں مگر میرے آنسو

پھر نہ گِلا کرنا کہ تجھے بھی لے ڈُوبے
ابر ِساون کی طرح برسے اگر میرے آنسو

جو آج دیکھنے کا بھی روادار نہیں ہے رضا
نگاہ میں اُسکے تھے بہت معتبر میرے آنسو

Rate it:
Views: 419
26 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets