کبھی یوں بھی تو ہو
Poet: Maleeha Muajhid By: Maleeha Mujahid(Milli), Haripurکبھی یوں بھی تو ہو
دریا کا ساحل ہو
پورے چاند کی رات ہو
اور تم آؤ
کبھی یوں بھی تو ہو
پریوں کی محفل ہو
کوئی تمہاری بات ہو
اور تم آؤ۔۔۔
یہ نرم ملائم ٹھنڈی ہوائیں
تمھارے گھر سے گزریں
تمھاری خوشبو چرائیں
میرے گھر لے آئیں
کبھی یوں بھی تو ہو
سُونی ہو محفل ہو
کوئی تمہاری بات ہو
اور تم آؤ
یہ بادل ایسا ٹوٹ کے برسے
میرے دل کی طرح ملنے کو
تمہارا دل بھی ترسے
تم نکلو گھر سے
کبھی یوں بھی تو ہو
تنہائی ہو دل ہو
بوندیں ہوں برسات ہو
اور تم آؤ
اور تم آؤ
More Sad Poetry






