کتنا مشکل ہے خود کو بینا کرنا

Poet: Samia Bashir By: Samia Bashir, samandri

کتنا مشکل ہے خود کو بینا کرنا
جیسے خاک کو ہو مثل حنا کرنا

ہو جائے گا اپنا حروف عام میں ذکر
اتنا آساں بھی نہیں خود کو فنا کرنا

اک ہلچل بسی ہے چار سو میرے
ہجوم شہر میں کیا خود کو تنہاکرنا

ہم نے خواہش دنیا سے یہی سیکھا ہے
جان لبوں پر ہو خود جینے کی تمنا کرنا

Rate it:
Views: 766
11 Jan, 2011