کر لیں

Poet: Sheikh Khurram Asaf Ali By: Khurram Asaf Ali, Oslo

 تکبر بہت ہو گیا آو تھوڑا اللہ اللہ کر لیں
نازک ہوئے رشتے آو تھوڑا پیوند کاری کر لیں

زندگی کی جستجو میں اپنوں سے کتنا دور ہو گئے
فاصلے ہوئے دلوں میں آؤ تھوڑا سفر کر لیں

لالچ کے سمندر میں بہتے خود سے دور ہو گئے
اولاد ہوئ باغی آؤ تھوڑا ہم کلام کر لیں

فتنہ بھرپا کیے محبت کے ُدشمن ہو گئے
کرتے تو سب ہیں آؤ تھوڑا ہٹ کے کر لیں

وہ سکونِ دل تسکین کا ساماں کہاں سے لائیں
نفسا نفسی کے ماحول میں آو تھوڑا صبر کرلیں

مزہب کی آڑ میں دہشت کا بازار سجآئیں
لڑ مر لیا بہت آو تھوڑا امن کر لیں

اچھا مخلص دوست کسی رحمت سے کم نہیں
شادی تو ارینج ہو گئ آؤ تھوڑا پیار محبت کر لیں

دل میں شمع لیے ُاجالے کی کھوج کریں
مرنے سے قبل خرم! آو تھوڑا سجدہ کر لیں

Rate it:
Views: 641
02 Aug, 2019