Add Poetry

کراچی فتح کرنے کی خواہش رکھنے والوں

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

تم سے پہلے بھی یہاں آئے تھے فرعون بہت
ذہن میں اپنی خدائی کا وہ خنّاس لیئے

ڈوب کر مرگئے ذلّت کے اندھیروں میں وہ سب
آج پھر آئے ہو تم بھی وہی خنّاس لیئے

بھول مت جانا کراچی ہے شہدوں کا شہر
بھول مت جانا کراچی ہے غریبوں کا شہر
بھول مت جانا کراچی کی روایات کو تم
بھول مت جانا کراچی کی حکایات کو تم

پیار کے بدلے یہ جاں اپنی لٹا دیتا ہے
جو وفاء اس سے کرئے اس سے وفاء کرتا ہے
اور جفاؤں کا صلہ اتنا برا دیتا ہے
کرنے والے کی یہ ہستی کو مٹا دیتا ہے

فیصلہ تم پہ ہے چھوڑا کہ تمہیں کرنا ہے
زندہ رہنا ہے یا اب تم کو فناء ہونا ہے

Rate it:
Views: 500
14 Jan, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets