کرو وعدہ

Poet: By: Javed, lahore

کرو وعدہ میرے مرنے پہ آؤ گے
اور مجھے اپنے ہاتھوں سے دفناؤ گے

آؤ گے میری میت پے اپنوں کی طرح
سامنے دنیا کے آنسو بھی بہاؤ گے

بتاؤ گے نا کسی کو ہماری علیحدگی کا سبب
وہ ہی پرانا پیار دنیا کو دیکھاؤ گے

دو گے سب سے زیادہ کندھا مجھے
عمر بھر میرے نام سے نا گھبراؤ گے

چھوڑ کے زمانے بھر کی خوشیاں میرے لیے
اور میرے غم کو دل سے نہ مٹاؤ گے

روز آیا کرو گے میری قبر پہ
اور دعا کے لیے ہاتھ بھی اٹھایا کرو گے

Rate it:
Views: 1313
16 Sep, 2008
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL