کرچی کرچی آنکھیں
Poet: Saba Komal By: Saba Komal, KSAکرچی کرچی آنکھوں میں کیوں
سپنے چبھتے رہتے ہیں
بادل کے سنگ شور مچاتے
کیوں نین سسکتے رہتے ہیں
دھوپ میں جلتی وہ شام کی لالی
زخمی کرتی ہے کیوں دل کو
رات کے پہر وہ نیند کے بازار میں
کیوں خواب بکتے رہتے ہیں
جلتے من میں جھوٹی آشا
آس بڑھاتی ہے ساون کی
پانی کی بوندیں زخمی کر دیں
کیوں آگ پے چلتے رہتے ہیں
More Sad Poetry






