کس طرح جیتے ہیں یہ لوگ بتا دو یارو
Poet: راجیندر کرشن By: Zaid, Puneکس طرح جیتے ہیں یہ لوگ بتا دو یارو
ہم کو بھی جینے کا انداز سکھا دو یارو
پیار لیتے ہیں کہاں سے یہ زمانے والے
ان گلی کوچوں کا رستہ تو دکھا دو یارو
درد کے نام سے واقف نہ جہاں ہو کوئی
ایسی محفل میں ہمیں بھی بٹھا دو یارو
ساتھ دینا ہو تو خود پینے کی عادت ڈالو
ورنہ مے خانہ کے در ہم سے چھڑا دو یارو
More Sad Poetry






