Add Poetry

کس نے کہا تھا

Poet: Touseef Ali Khan By: Touseef Ali Khan, Lahore

بے پرواہ لوگوں سے دل لگانے کو کس نے کہا تھا
یوں اپنی نیندیں گنوانے کو کس نے کہا تھا

پاس رہ کر ہی ترکِ تعلق کر لیا ہوتا
یوں دور جانے کو کس نے کہا تھا

ہم سے ہی کہہ دی ہوتی دل کی ہر بات
یوں آزمانے کو کس نے کہا تھا

تمہاری فکر میں ہوئے خود سے بیگانے
یوں چھوڑ جانے کو کس نے کہا تھا

Rate it:
Views: 523
06 Aug, 2010
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets