کس کی خاطر ہنسنا گانا چھوڑ دیا

Poet: UA By: UA, Lahore

ایسی بھی کیا بات ہوئی خوابوں میں آنا چھوڑ دیا
اور میرے خوابوں میں آ کر دل بہلانا چھوڑ دیا

مانا ہجر کا موسم آیا، آپ کا آنا مشکل ہے
لیکن یہ کیا پھر ملنے کی آس دلانا چھوڑ دیا

کیا بتلائیں تم کو تم بن کیسے وقت گزرتا ہے
گم صم بیٹھے رہتے ہیں کہیں آنا جانا چھوڑ دیا

ان رستوں پر تنہا چلنا کتنا مشکل لگتا ہے
جن رستوں پر تم نے بالکل آنا جانا چھوڑ دیا

میری خاموشی پہ اکثر پوچھنے والوں نے پوچھا
ہم نےآخر کس کی خاطر ہنسنا گانا چھوڑ دیا

Rate it:
Views: 763
17 Oct, 2008