کسی روز میرے ساتھ میں برسات گزارو
Poet: UA By: UA, Lahoreکسی روز میرے ساتھ میں برسات گزارو
کٹ جائے جو آنکھوں میں وہ رات گزارو
میں نے یہ سنا ہے بڑی نایاب ہوتی ہے
تم نے بھی سنی ہو تو کبھی ساتھ گزارو
و بات جو اب تک ہمیں معلوم نہیں ہے
میری سماعتوں سے بھی وہ بات گزارو
مدت سے جن کی منتظر اپنی حیات ہے
کچھ پل ہمارے ساتھ وہ لمحات گزارو
کہہ دینے میں تو عظمٰی ہر بات سہیل ہے
سہنا پڑے تو سوچو کیا حالات گزارو
More Sad Poetry






