کسی سے عشق ہونے میں زرا سا وقت لگتا ہے

Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabad

کسی سے عشق ہونے میں زرا سا وقت لگتا ہے
دل سے دل کو جڑنے میں زرا سا وقت لگتا ہے

کوئی جو حد سے بڑھ جائے تو تم محتاط ہو جاو
کہ دل کو روگ لگنے میں زرا سا وقت لگتا ہے

چاھنا جو کسی کو تو انتا سوچ کر چاھنا
کسی کو راہ بدلنے میں زرا سا وقت لگتا ہے

عشق تو عبادت ہے، انمول ہے، پاکیزہ ہے
گناہ بھی سرزد ہونے میں زرا سا وقت لگتا ہے

دکھ جو کسی کو دینا تو اتنا بھی دھییاں کرنا
کسی کی آہ لگنے میں زرا سا وقت لگتا ہے

دیکھو جو کوئی خواب تو جلدی بھلا ڈالو تنویر
کہ نیندیں ٹوٹ جانے میں زرا سا وقت لگتا ہے

Rate it:
Views: 2447
05 Jan, 2012