Add Poetry

کسی کی یاد کو دل میں کبھی آباد تو کرنا

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

کسی کی یاد کو دل میں کبھی آباد تو کرنا
خواہش ہو ملن کی تو کبھی فریاد تو کرنا

فاصلے لاکھ ہوں میں آجاؤں گا سامنے تیرے
خلوصِ دل سے کبھی بھی تم مجھے یاد تو کرنا

عجب تسکین ملے گی یہ وعدہ ہے میرا تم سے
ذکر میرا کبھی کسی سے میرے بعد تو کرنا

محبت کیا ہے نادان میں تجھکو دیکھا دوں گا
میں تیرا ہوں یہ کہ کر تم مجھے آزاد تو کرنا

ہار جانا بھی محبت میں اصل میں جیت جانا ہے
کبھی ساجد خودی اپنی تم برباد تو کرنا

Rate it:
Views: 1502
24 Aug, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets