کوئی بتائے وفا کس میں ہے
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Ahmed Shakir, Multanکوئی بتائے وفا کس میں ہے
اتنا بڑا حوصلہ کس میں ہے
جس نے وفا کی،جا کے پوچھے کوئی
کی ہے وفا تُو صلہ کس میں ہے
بھول جانا بہتر ہے یا کہ مر جانا
تُو ھی بتا دے شفا کس میں ہے
یوں تو آگ بھی ہے پتھر بھی ہیں
اے دل بتا کہ خدا کس میں ہے
نفرت میں ہے کہ محبت ہے
سب کو خبر ہے جزا کس میں ہے
بےبس ہوئے بےکس ہوئے تو جانا
اس زندگی کا مزا کس میں ہے
More Sad Poetry






