کوئی تو ہو، جسے ہم اپنے دل کا حال سنائیں
کو ئی تو ہو، جسے ہم اپنا بنائیں
کو ئی تو ہوایسا ، جو دکھ درد میں ساجھی اپنا ہو
کو ئی تو ہوایسا ، جو دل میں رچتا بستا ہو
کو ئی تو ہو ایسا ،جس کی آنکھوں میں ہم دیکھتے ہوں
کو ئی تو ہوایسا،جس کے لبوں پے نام اپنا ہو
کوئی تو ہو ایسا ،جس کو ہم چاہتے ہوں
کو ئی تو ہوایسا، جس کی زلفوں کے اسیر ہم ہوں
کوئی توہو ایسا، جس کی خاطرہم جان اپنی لوٹا دیں
کوئی توہوایسا، جو ہمی کو ہم سے چرا لے