کوئی جھونکا آیا اس دل میں حسرت الہامی کی طرح
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiکوئی جھونکا آیا اس دل میں حسرت الہامی کی طرح
اسی ہی تصور میں ہوگئے ایک گمنام آدمی کی طرح
خودی کو تسکین لیے سوچا کہ اطاعت کرلیں
ہر خوشی میں اضطراف پایا یوں تمثیل نیلامی کی طرح
نہ ہی وہ سب مقوی تھے کہ ہر منزل تلاش ہوتی
بے خبری میں ہاتھ پھیلے بھی ہر جگہ غلامی کی طرح
وہ تو امن میں خلل رہا حیراں ہوں پریشان بھی
سر جھکا کر چل دیئے ایک عشق بدنامی کی طرح
عجب ہوا آج سنتوشؔ کہ رشتوں کی پہچان مرچکی
بھٹکتا پھرتا ہوں اس دنیا میں اجڑی زندگانی کی طرح
More Sad Poetry






