کوئی دل درد سے خالی نہیں

Poet: اسد رضا By: ASAD, MPK

 کوئی دل درد سے خالی نہیں
نہیں نہیں جناب عالی نہیں

مجھکو خود سے عطا کرتا ھے وہ۔
میں کسی کے در کا سوالی نہیں۔

کوئی آئے اور ہمیں خبر نہ ہو۔
ارے اتنی بھی بے خیالی نہیں۔

کوئی دے گیا ہمیں سوغات دل
تھی قیمتی شے پر سنبھالی نہیں۔

پیار میں عجلت بازی اچھی نہیں۔
عشق صبر طلب ھے جلالی نہیں۔

نجانے اسد واں کیسے پہنچی۔
آہ ! دل سے تو ہم نے نکالی نہیں۔

Rate it:
Views: 762
19 Jul, 2021