Add Poetry

کوئی سبیل نہیں ہے قضا کے ٹلنے کی

Poet: lost soul By: haseeb khan, karachi

کوئی سبیل نہیں ہے قضا کے ٹلنے کی
سلگ رہا ہوں، دعا مانگتا ہوں جلنے کی

وہ ایک عمر میرے ساتھ ساتھ چلتے رہے
مجھے خبر نہ ہوئی راستوں کے چلنے کی

ان آنسوؤں کو اگر خاک ہی میں ملنا تھا
تو کیا پڑی تھی میری آنکھ سے نکلنے کی

بس ایک دل ہی نہ مانا وگرنہ سارا بدن
گواہی دیتا رہا زندگی کے ڈھلنے کی

وہ خود بھی فیصلے کرتا تھا جلد بازی میں
مجھے بھی بعد میں عادت تھی ہاتھ ملنے کی

مبادہ، تجھ کو کسی طرح کا تاسف ہو
جو گر پڑے اسے مہلت تو دے سنبھلنے کی

میں اس سے ترکِ تعلق کی ٹھان لیتا مگر
اسے تو ضد تھی میری آستین میں پلنے کی

Rate it:
Views: 464
25 Apr, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets