Add Poetry

کوئی عالِم نہیں زمانے میں

Poet: purki By: M.Hassan, karachi

یہ دہشت گردی ہے یا وحشت گردی
فرق کون سمجھائے گا ان نادانوں کو

ہم جنونی گروہوں میں بٹ چکے ہیں
مان لو یا نہ مانو تم اس تلخ حقیقت کو

نام اسلام کا لیتے ہیں سب ہی لوگ
کام مگراسلامی دکھائی نہ دے ہم کو

حق و انصاف صبراور سچ کی تعلیم
کسی تنظیم میں بھی نظرآئے نہ ہم کو

جو اللہ،پیغمبراورقرآن کی ماننے کا داعی ہو
وہ جائز کیسے سمجھے گاکسی فتنہ وفساد کو

اک انسان کا قتل پوری انسانیت کا ہے قتل
کوئی کیسے فراموش کرے اس آیت قرآنی کو

اس سے بڑھ کر لا اکراہَ فی الدّین کی آیت
کیا یہ کافی نہیں ہے بھٹکے ہوئے انسانوں کو

ہر کسی نے قبر میں اپنا ہی حساب دینا ہے
سوچو سمجھواور درست کرو اپنے اعمالوں کو

وہاں کوئی کسی کا ہمدم اور غم گسار نہیں ہوگا
رہو تیار اپنے کئے دھرے کی سزا بُھگتنے کو

شفاعت کی امید میں جرم مت کئے جاؤ
اللہ کیونکر بخشے گا پکّے مجرموں کو

اللہ اور رسول کی شفاعت صرف انکو ملے گی
جودل سے قبول کرے اللہ رسول کے فرمانوں کو

وہ جہالت کی موت مرا جوکسی تعصّب کو لے مرا
دل سے فراموش کرے جو اس حدیث رسول کو

پیار و محبت ایثار و وفا کے پیکر تھے وہ لوگ
خود کو لُٹا کے کربلاء آباد کیا اسلام بچانے کو

ایسے کردارکہاں ہیں ہم میں ذرا مجھ کو بتادو
نام ان کا بہت لیتے ہیں مگرصرف دن منانے کو

فرقہ پرستی کی دکانیں کب بند ہوں گی میرے خدایا
اُس ہستی کو بھیج دے جلدی ہمارے دل جوڑنے کو

مُسلم ہیں بے منظّم جبکہ ہنود ویہود منظّم
عقل و شعور بخشے دنیا کے مسلمانوں کو

اتّحاد و اخوّت ہی اصل اسلام کی روح ہے
اس عمل کے لئےواجب کیا گیا عبادات کو

نماز روزہ حچ زکات اک مشق مسلسل ہے
اس مشق میں پوشیدہ پیخام کوذرا سمجھو

اسلام کا مطلب ہے امن و سلامتی
ہم ترس رہے ہیں ہر جا اسی کو

کوئی عالِم نہیں زمانے میں
روک دے جو ان ظالموں کو

اچھے لوگوں سے ہوگیا خالی
رہ گئے باقی سب لڑانے کو

یہ فسانہ بہت پُرانا ہے
بھول جاؤ تم بھی اس فسانے کو

ابن آدم بسا ہے جب سے دنیا میں
نسل شیطان بھی آگئے لڑانے کو

یہ سلسلہ یونہی چلے گا جب تک
اسرافیل نہ آئے سُور پھونکنے کو

میری دنیا کے ظلم و ستم مٹانے کیلئے
کوئی خمینی آئے یا رب صبح یا شام کو

Rate it:
Views: 291
27 Nov, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets