Add Poetry

کوئی مہرباں نہیں ہے

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

کوئے مہرباں نہیں ہے کوئی چارہ گر نہیں ہے
میں کھڑا ہوں راہ میں یوں کوئے ہمسفر نہیں ہے

رہی منزلوں کی حسرت ، رہی آرزو چمن کی
کہیں راستوں کی ٹھوکر کہیں رہگزر نہیں ہے

مجھے شوق تو نہیں ہے کہ پھروں یہاں وہاں مین
مین غبار ہوں جہاں کا میرا کوئے گھر نہیں ہے

میں لپٹ کے رو چکا ہوں غم زیست سے کبھی کا
میرے آنسوؤں کو ڈھونڈو میری چشم تر نہین ہے

پھیلی ہوئے ہے ہر سو تاریکیوں کی چادر
اور شام زندگی کی کوئی سحر نہیں ہے

نہ گئیں تری جفائیں ، نہ ملیں تری وفائیں
جو مجھے قرار دے دے وہ تری نظر نہیں ہے

کڑی دھوپ کے سفر میں نہ ملے گا کوئی سایہ
تیرے راستے میں زاہد کوئی شجر نہیں ہے

Rate it:
Views: 355
16 Nov, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets