کوئی میرے دل میں رہتا ہے

Poet: By: Sajjad Haider, IBD

جب رات کے تنہا لمحوں میں
کوئی آہٹ مجھ سے کہتی ہے
اس دل میں ہلچل رہتی ہے
کوئی جگنو پاس سےگزرےتو
کوئی بات حلق سے نکلے تو
میں خود سے الجھنے لگتا ہوں
پھر جانے کیا کیا کہتا ہوں
پھر یاد تمہاری آتی ہے
پھر پل دو پل کے لمحے کو
یہ سانس میری رک جاتی ہے
اک شعلہ دل میں بھڑکتا ہے
وہ درد سحر تک رہتا ہے
پھر وہم مجھے یہ کہتا ہے
کوئی میرے دل میں رہتا ہے
 

Rate it:
Views: 686
01 Sep, 2008