کوئی نہیں

Poet: M.Shahid By: M.Shahid, Lahore

کل اچانک
دروازے پر دستک ہوئی
میں دروازے کی طرف دوڑا
اس خوشی کے ساتھ کہ شاید
تم ہو
کانپتے ہاتھوں
اور دھڑکتے دل کے ساتھ
میں نے دروازا کھولا
اک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا
مجھ سے ٹکرایا
جو مجھ سے کہہ رہا تھا
کوئی نہیں
 

Rate it:
Views: 761
15 Jul, 2008