کوئی چپکے سے مجھ سے کہتا ہے
Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachiکوئی چپکے سے مجھ سے کہتا ہے
تیری آنکھوں میں دکھ چھپا بیٹھا ہے
مجھے بہت خوفزدہ کردیتا ہے
یہ جو آنسوؤں کا دریا بہتا ہے
پہروں تیرے بارے میں سوچتا ہوں
میرے سوا، مجھ سے زمانے کی کہتا ہے
ہر بات کہ بگڑنے کا ملال رتجگوں میں ہے
زہر زندگی میں ایسے ہی کوئی گھولتا رہتا ہے
بہت معصوم سا دکھتا ہے مجھ کو خالد
تیری پتلیوں میں میرا عکس ڈولتا رہتا ہے
More Sad Poetry






