کوئی کیسی تڑپ میں رہتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی کیسی تڑپ میں رہتا ہے
کوئی کیسی اذیت سہتا ہے
کسی کو کیا معلوم کہ کوئی
کیا کیا صدمے سہتا ہے
ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے
ہر کوئی اپنی لگن میں مگن ہے
کوئی کیا جانے اس دنیا میں
کس حال میں کوئی رہتا ہے
تم اپنی دنیا میں رہتے ہو
ہم اپنے آپ میں رہتے ہیں
سب اپنی دنیا میں گم ہیں
یہ سب تو ہوتا رہتا ہے
کہیں آنسو ہیں کہیں آہیں ہیں
کہیں مسرور نگاہیں ہیں
آنا جانا کھونا پانا
ہنسنا رونا تو رہتا ہے
یہ دنیا ہے اس دنیا میں
دنیا داری کے چکر ہیں
دنیا داری کے چکر میں
یہ سب تو ہوتا رہتا ہے
کوئی کیسی تڑپ میں رہتا ہے
کوئی کیسی اذیت سہتا ہے
کسی کو کیا معلوم کہ کوئی
کیا کیا صدمے سہتا ہے
More Sad Poetry






