کون کہتا ہے
Poet: SS Adil By: Said Wali Shah Adil, Peshawarکون کہتا ہے کہ بچھڑیں گے تو مر جائیں گے
ہم تو اب تیرے بغیر جان جیے جائیں گے
رسم الفت ہے بچھڑنا تو چلو یونہی سہی
اب زمانے سے بھی نباہ کیے جائیں گے
ہم بچھڑتے تھے سدا روز بچھڑنے کیلیے
کیا خبر تھی کبھی ایسے بھی بچھڑ جائیں گے
تو بے وفا نہ سہی ہم سے جدا ہو تو گئی
تیری جدائی کے غم ہم تو سہے جائیں گے
خود کشی کر کے نہ بدنام کرینگے الفت
ایسے میت پہ کبھی تم کو نہ بلائیں گے
اے زمانے اب تو کھائی ہے قسم عادل نے
خود بھی روئیں گے زمانے کو بھی رلائیں گے
More Sad Poetry






