کون کہتا ہے؟ مارچ اپریل کے دن بھی
Poet: By: Dilkash Mariam, chiniotمارچ اپریل کے دن بھی
 کتنے عجیب ہوتے ہیں
 جب جب پھول کھلتے ہیں
 دل مرجھانے لگتے ہیں
 کچھ بچھڑے لوگ یاد آنے لگتے ہیں
 یوں تو ہری بہار میں
 ہر طرف خوشبو ہوتی ہے
 دل کو نجانے کس کی جستجو ہوتی ہے
 جب بھی یہ مہکی فضائیں آتی ہیں
 گزرا وقت یاد دلاتی ہیں
 یہ جو ہر طرف گل کھلے ہوتے ہیں
 دل میں یادوں کے نشتر چھبوتے ہیں
 کون کہتا ہے؟
 کہ بہاریں خوشیاں لاتی ہیں
 یہ تو اداسیوں سے دامن بھر جاتی ہیں
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 