کون ہے میرا جہاں میں تم بن

Poet: By: Rahmat Faraz, Khuzdar

ہم کو تسکین یہ کہاں تم بن
دل کا جہاں ویراں ہے تم بن

صبا اسے کہہ کہ آ میری جاناں
گل کا موسم بھی ہے خزاں تم بن

میرا داغ دل اور نگار سینہ
کون دیکھے گا یہ نشاں تم بن

جام و سینہ، ساغر و ساقی بھی
اداس مئے خانہ اور سماں تم بن

اس کڑی دھوپ میں اکیلا ہوں
کون ہے میرا سائباں تم بن

اکیلا ہوں زندگی کی راہوں میں
کون ہے میرا جہاں میں تم بن

Rate it:
Views: 816
05 Aug, 2008