کَسکِ گُل
Poet: Ayesha Rafi By: Ayesha Rafi, Faisalabadزندگی کی اُداس شام میں
ٹھہرے دِل کے موسم تھے
ہم مِثلِ گُل آوارگی میں
خود گُمشدہ اپنی بہار سے تھے
ہر وَرق اَدھورا لگتا تھا
ہر دِن بھیانک سپنے تھے
ناآشنا تھے، آشنائی سے
بیگانے تھے خود اپنے سائے سے
ہم گُل تھے جو کبھی بہار کے
مُرجھاگئے موسمی ٹھہراؤ سے
پھر اِک دِن اَیسی شام تھی آئی
سَنگ اپنے جو اِک مہک سی لائی
دِل کی خستہ دیواروں پے
کچھ اُبھرے حَرفِ آشنائی
یوں دِل کے موسم بدلے تھے
یوں تمنا دِل میں جاگی تھی
اَب ختم اُداسی شام ہو
خوشیوں کا سورج عام ہو
ہم گُل تھے جِس بہار کے
اُس وصلِ بہار کو دوام ہو
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم