کٹھِن ہے راہگزر، تھوڑی دور ساتھ چلو

Poet: Ahmed Faraz By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

کٹھِن ہے راہگزر، تھوڑی دور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر، تھوڑی دور ساتھ چلو

تمام عمر، کہاں کوئی ساتھ ديتا ہے؟
يہ جانتا ہوں مگر، تھوڑی دور ساتھ چلو

نشے ميں چُور ہوں ميں بھی، تمہيں ہوش نہيں
بڑا مزہ ہو اگر، تھوڑی دور ساتھ چلو

يہ ايک شب کی ملاقات بھی غنيمت ہے
کسے ہے کل کی خبر، تھوڑی دور ساتھ چلو

ابھی تو جاگ رہے ہيں چراغ راہوں کے
ابھی ہے دور سحر، تھوڑی دور ساتھ چلو

طوافِ منزلِ جاناں، ہميں بھی کرنا ہے
فراز تم بھی اگر، تھوڑی دور ساتھ چلو

Rate it:
Views: 644
13 Oct, 2011
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL