کچھ اس طرح سے ترِا دِل جفا نے پھیرا ہے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

کچھ اس طرح سے ترِا دِل جفا نے پھیرا ہے
مرِے لیۓ تو اُجالا بھی اب اندھیرا ہے

چلے گۓ ہو تو اب لوٹ کر بھی مت آنا
کہ میرے گھر میں سیاہ موسموں کا ڈیرا ہے

خزایںٔ صحن میں پھرتی ہیں دندناتی ہویٔ
مرا وجود عجب آندھیوں نے گھیرا ہے

میں خوش دلی سے نہ کیوں کر خزاں قبول کروں
کہ حق بہار کی تتلی پہ صرف تیرا ہے

چلے بھی آؤ کہ ساون کی سانولی رُت نے
برنگِ موجِ صبا اِک فسوں بکھیرا ہے

اے کاش آ نکھ نہ کھلتی مری کبھی عذراؔ
شبِ سیاہ سے بڑھ کر مرِا سویرا ہے

Rate it:
Views: 742
09 Jan, 2013