کچھ تو ملے تیرا پتہ تیز ہوا کے شور میں
میری صدا پہ دے صدا تیز ہوا کے شور میں
اہل خرد کو کیا خبر اور بھی دے اٹھے کا لؤ
اہل جنوں کا نقش پا تیز ہوا کے شور میں
شاخ سے ہو کے جب جدا جب اک گل تر بکھر گیا
میری شناخت بن گیا تیز ہوا کے شور میں
کون یہ ساتھ ساتھ تھا ہاتھ میں کس کا ہاتھ تھا
کون ابھی بچھڑ کیا تیز ہوا کے شور میں
گل تو ورک ورک ہوا ہاتھ نہ میرے آسکا
کانٹوں کو میں نے چن لیا تیز ہوا کے شور میں
ظلمت شب لرز اٹھی کانپ آندھیوں کا دل
ایک دیا جو جل اٹھا تیز ہوا کے شور میں
جابر نغمہ سنج پر اس نے بڑا کرم کیا
بخش کے جرآت نوا تیز ہوا کے شور میں