Add Poetry

کچھ گھڑی کے واسطے خواب میں گم ہونے دو

Poet: UA By: UA, Lahore

کچھ گھڑی کے واسطے خواب میں گم ہونے دو
جاگے ہوئے لمحات میں آج تھوڑا سونے دو

کیا خبر جب نیند سے جاگیں تو چکنا چور ہوں
خواب کے اس آئینے میں تھوڑی دیر کھونے دو

کیا خبر کہ کب یہ شمع جلتے جلتے گل ہو جائے
جب تک لو میں روشنی ہے یہ روشنی ہونے دو

انجان راہوں میں چلتے چلتے تھک گئے ہیں
اپنے دل کی وادیوں میں آج ہمیں کھونے دو

عظمٰی دل کی وحشتوں کو اس طرح آرام دو
آنسوؤں کے زور سے دل کے داغ دھونے دو

Rate it:
Views: 1134
08 Jun, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets