کھلا دل کا دروازہ آج بھی ہے
Poet: Mubashar By: Mubashar Islam, lahoreتیری یاد سے رشتہ کل بھی تھا
تیری یاد سے رشتہ آج بھی ہے
دل اپنا دکھتا کل بھی تھا
دل اپنا دکھتا آج بھی ہے
وہ پیار جو ہم تم سے کرتے تھے
وہ پیار تو زندہ آج بھی ہے
تم دور ہوئے مجبوری میں
ہم بکھر گئے اس دوری میں
کبھی وقت ملے تو آجانا
کھلا دل کا دروازہ آج بھی ہے
More Sad Poetry






