کھویا کھویا اداس سا ہو گا
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIکھویا کھویا اداس سا ہو گا
تم سے وہ شخص جب ملا ہو گا
قرب کا ذکر جب چلا ہو گا
درمیاں کوئی فاصلہ ہو گا
روح سے روح ہو چکی بد زن
جسم سے جسم کب جدا ہو گا
پھر بلایا ہے اس نے خط لکھ کر
سامنے کوئی مسئلہ ہو گا
گھر میں سب لوگ سو رہے ہوں گے
پھول آنگن میں*جل چکا ہو گا
کل کی باتیں کرو گے جب لوگو
خوف سا دل میں رُونما ہو گا
More Sad Poetry






