کھویا ہوا تھا میں کسی کے خیال میں
ظالم صبا نے آکے مجھے چونکا دیا
دل برسوں سے جانتا ہوں تجھے میں
وہ تھا کون جس نے تجھے ہلا دیا
نہ بجھ سکا سوز دل آپ سے
رو رو کے دریا بہا دیا
اس نے بھی رکھا یاد کیا بھول گئے وہ تم
جس کے واسطے قلزم تم نے سب کچھ بھلا دیا