Add Poetry

کہ گھر ہمارا سول اسپتال لگتا ہے

Poet: سرور فرحان سرور By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

کسی کے ہجر میں جینا مُحال لگتا ہے
جبھی تو قورمہ بھی باسی دال لگتا ہے
جو پہلوانوں کی لڑکی سے پیار کر بیٹھے
پھر اُس غریب کا بچنا خیال لگتا ہے
نصابِ عشق میں ماہر ہیں وہ سبھی لڑکے
پڑھائی کرنا جنہیں بس زوال لگتا ہے
کسی کے عشق کا یہ سب کمال لگتا ہے
جو گھر تمہارا سِول اسپتال لگتا ہے
اگرچہ رُوٹھنا ہے شان دلبری کی مگر
“اُسے منانے میں اِک پُورا سال لگتا ہے“
بناء اجازت کسی مال پہ نظر توبہ
مگر پڑوس کا مُرغا حلال لگتا ہے
جو دِیدِ یار کو پہنچے تو تِیرگی پائی
خَلُوص واپڈا کا حسبِ حال لگتا ہے
خُدا نَخواستہ جو شخص بن گیا ہو میاں
اُس کم نصیب کا ہنسنا کمال لگتا ہے
مریضِ ہجر کو ٹانک نہ گولیاں دینا
اُس بے خرد کا قریب انتقال لگتا ہے
گئے دِنوں میں کہ جینا تھا جس کے بن مُشکل
اب اُس کے سنگ ہی رہنا وبال لگتا ہے
سُنا ہے سرور ہیں اُس بزم میں بھی نغمہ سرا
ادب نوازوں کا بستی میں کال لگتا ہے

Rate it:
Views: 288
16 Mar, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets