Add Poetry

کہا اُس نے اور کہا میں نے

Poet: By: Tariq Baloch, hub chowki

کہا اُس نے بھروسہ دل پہ اتنا نہیں کرتے
کہا میں نے محبت میں کبھی سوچا نہیں کرتے

کہا اُس نے بہت خوش رنگ دنیا کے نظارے ہیں
کہا میں نے جب تم ہو تو ہم کچھ دیکھا نہیں کرتے

کہا اُس نے میں تم سے دور ہوں لیکن تمھاری ہوں
کہا میں نے کہ سپنے دل کو بہلایا نہیں کرتے

کہا اُس نے تمھاری چاہت تمھیں رسوائیاں دیگی
کہا میں نے شہرت سے گھبرایا نہیں کرتے

کہا اُس نے سمجھ جاوُ سمجھ جاوُ اے میرے صنم
کہا میں نے کہ دیوانے دل کو سمجھایا نہیں کرتے
 

Rate it:
Views: 319
18 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets