کہانی
Poet: محمد شاہ میر مغل By: محمد شاہ میر مغل , lahoreجو میرے بارے میں مشہور اک کہانی ہے
وہی کہانی ترے ذہن سے مٹانی ہے
جو میرے بارے میں تم پوچھتے ہو ہر اک سے
یہ چھان بین نہیں ہے یہ بد گمانی ہے
ہے شامیانہ تنا میرے سر پہ شیشے کا
یہ دھوپ سے ہے تعاون کہ سائبانی ہے
کیا ہے راہِ محبت میں خاک خود کو بھی
ہماری طرح بھلا کس نے خاک چھانی ہے
اسی لیے تو چمک ہے بلا کی شعروں میں
سیاہ شب میں جو چادر غزل کی تانی ہے
سوال نامہ ہے کوئی یہ زندگی اپنی
اور اس پہ اپنی طبیعت بھی امتحانی ہے
میں شاہ میر مغل زاد ہوں اسی باعث
یہ شعر گوئی مرا شغل خاندانی ہے
More Sad Poetry






