کہاں تھے تم چلے آتے محبت نے پکارا تھا
زمانے کو دکھا جاتے برہم رکھنا ہمارا تھا
تیری یہ دوریاں ہم کو کبھی برباد نہ کرتی
تمیہں ہم سے محبت تھی یہ کہنا تو گوارہ تھا
کیوں تم نے چھوڑ دیں راہٰیں کہ جن پر ساتھ تھے چلتے
یہ سوچوں گر جو تم کہتے محبت تو دکھاوا تھا
چلے تھے شمع پر مٹنے نا جانے کیوں یہ پروانے
انھٰٰیں جلنے کی حسرت تھی ہمیں جلنا ہی پیارا تھا
تم نے دے دیئے جو غم وہ ہنس کر لے لیئے ہم نے
تم تب تب یاد آتے تھے کہ جب جب غم بھلایا تھا