کہاں سے ابتدا ہوئی
Poet: UA By: UA, Lahoreخبر ملی تو ہوگی تجھ کو میرے آنے کی
میں ہوئی مرکز نگاہ بھرے زمانے کی
گھڑی گھڑی کا آنا جان کر گیا رسواء
میری پہچان ہوئی ریت آنے جانے کی
میں بے نقاب تیرے شہر سے گزرتی رہی
طلب تھی مجھ کو ہی شاید کسی کے طعنے کی
کوئی وجہ کوئی عذر تو بتایا ہوتا
میں رہی منتظر تیرے کسی بہانے کی
کہاں سے ابتدا ہوئی کہاں پر انتہا عظمٰی
بنا کوئی تو ہوگی تیرے اس فسانے کی
More Sad Poetry






